ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جناردھن ریڈی کے خلاف ہم نے اقتدار کا غلط استعمال نہیں کیا :کمار سوامی

جناردھن ریڈی کے خلاف ہم نے اقتدار کا غلط استعمال نہیں کیا :کمار سوامی

Thu, 15 Nov 2018 12:11:57    S.O. News Service

بنگلورو15نومبر(ایس او نیوز) پونزی اسکیم معاملے میں عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد جناردھن ریڈی نے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر یہ الزام لگایا ہے کہ انہیں ہراساں کرنے کیلئے کمار سوامی اقتدار کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔ ریڈی کے وکیل چندر شیکھر اور ریڈی کی ایک بھتیجی جو پیشہ سے وکیل ہیں نے بھی اسی طرح کا الزام لگایا ہے ۔ ریڈی نے کہا ہے کہ انہیں ہراساں کرنے کمارسوامی نے اڈیشنل پولیس کمشنر الوک کمار کا استعمال کیا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک میں ان کی جان کو خطرہ ہے انہیں مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔ ریڈی کے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت بدلے کی سیاست میں ملوث نہیں او رنہ ہی ان کی حکومت نے ریڈی کے خلاف اقتدار کا غلط استعمال کیا ہے ۔ کمار سوامی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نہ میں اور نہ ہی میری حکومت یا سرکاری افسروں نے ریڈی کے معاملہ میں اقتدار کا غلط استعمال کیا ، نہ ہم بدلے کی سیاست میں ملوث ہیں۔


Share: